رمضان کے آغاز سے ایک روز قبل ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

منگل 15 مئی 2018 20:19

رمضان کے آغاز سے ایک روز قبل ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) بدھ کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، بنوں، ڈی آئی خان، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش کوہاٹ43، چراٹ21، پشاور (ایئرپورٹ20، سٹی18)، میرکھانی16، پاراچنار15، کاکول13، رسالپور09، دیر، چترال06، کالام ، لوئر دیر، بنوں 05، مالم جبہ، ڈی آئی خان، سیدو شریف 04، دروش 03، بالاکوٹ ایک، اسلام آباد (گولڑہ 11، زیروپوائنٹ10، سیدپور 08، بوکرہ06)، مری، منگلا09، کامرہ 08، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد08)، جہلم 03، منڈی بہائوالدین، چکوال02، کامرہ، سیالکوٹ، گجرات ایک، راولاکوٹ11، گڑھی دوپٹہ02، استور03، گوپس02، اور زیارت میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد 48، سبی، دادو 47، پڈعیدن، موہنجوڈرو، مٹھی، چھور، لاڑکانہ اور سکرنڈ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔