نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان سن کر ہکا بکا رہ گیا تھا
سابق وزیراعظم سب کچھ خود کہنا چاہتے تھے، ان کا بیان سننے کے بعد واضح لگا کہ اب انتخابات ہی ںہیں، اور بھی بہت کچھ بدلنے والا ہے: صحافی سیرل المیڈا
محمد علی منگل 15 مئی 2018 19:07
(جاری ہے)
نواز شریف نے اپنے بیان میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ممبئی حملوں میں ملوث دہشت گرد ناصرف پاکستانی تھے، بلکہ انہیں پاکستان سے مدد بھی فراہم کی گئی تھی۔
نواز شریف کے اس بیان کے بعد جہاں دیگر اداروں اور سیاسی جماعتوں نے سخت ردعمل دیا، وہیں عسکری قیادت کی جانب سے بھی اس حوالے سے شدید ردعمل دیا گیا۔ عسکری قیادت نے قومی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ نواز شریف کے اس انٹرویو کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ یہ انٹرویو اسی صحافی کو دیا گیا جس کی جانب سے ڈان لیکس والی خبر شائع کی گئی تھی۔ نواز شریف سے لیے گئے انٹرویو کے متعلق اب سیرل المیڈا نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیانات جاری کیے ہیں۔ سیرل المیڈا کا کہنا ہے نواز شریف سے لیا گیا انٹرویو ریکارڈڈ ہے۔ میاں صاحب نے جو کچھ بھی کہا، وہ سب ریکارڈ بھی کیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم نے جو کچھ کہا، وہ سب کچھ خود کہنا چاہتے تھے۔ ان کا بیان سننے کے بعد واضح لگا کہ اب انتخابات ہی ںہیں بلکہ اور بھی بہت کچھ بدلنے والا ہے۔ صحافی سیرل المیڈا کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے جب نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان سنا تو وہ خود بھی ہکا بکا رہ گئے تھے۔ سیرل المیڈا کا مزید کہنا ہے کہ انہیں انٹرویو کا موقع ملنا قطعی اتفاق تھا۔ وہ پہلے سے ہی جنوبی پنجاب سے متعلق خبر کے سلسلے میں ملتان میں موجود تھے۔ جب انہیں میاں نوازشریف کے جلسے کا علم ہوا تو وہ انٹرویو کرنے کے لیے ان کے پاس چلے گئے۔ سرل المیڈا کے مطابق میاں نوازشریف یہ سب بولنے کے خواہش مند نظر آئے اور وہ چاہتے تھے کہ ان کی یہ باتیں سنی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.