ہاکی فیڈریشن کے انتخابات ،ْ بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر چارسال کیلئے صدر ،ْ شہباز سینئر سیکرٹری جنرل منتخب

غیر ملکی کوچ کو لانا مجبوری تھی ،ْچار سالوں میں اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم بنائیں گے ،ْ نومنتخب صدر غیر ملکی فزیکل ٹرینر بھی قومی ٹیم کی تربیت کر رہا ہے ،ْ تمام توجہ ایشین گیمز کے بعد اولمپکس پر ہے ،ْ ورلڈ کپ میں اچھی ٹیم ہوگی ،ْ آئندہ سال تک ہاکی لیگ کا انعقاد صورت کروائینگے ،ْمیڈیا سے بات چیت

منگل 15 مئی 2018 19:44

ہاکی فیڈریشن کے انتخابات ،ْ بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر چارسال کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات مکمل ہوگئے جس کے مطابق بریگیڈ خالد سجاد کھوکھرآئندہ چار سال کیلئے صدر اور شبہاز سینئر سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں جبکہ نو منتخب صدر بریگیڈ (ر)خالد سجادکھوکھر نے کہاہے کہ غیر ملکی کوچ کو لانا مجبوری تھی ،ْچار سالوں میں اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم بنائیں گے ،ْ اور قومی کھیل ہاکی کا سنہری دور واپس لائیں گے ،ْغیر ملکی فزیکل ٹرینر بھی قومی ٹیم کی تربیت کر رہا ہے ،ْ تمام توجہ ایشین گیمز کے بعد اولمپکس پر ہے ،ْ ورلڈ کپ میں اچھی ٹیم ہو گی ،ْآئندہ سال تک ہاکی لیگ کا انعقاد صورت کروائینگے۔

منگل کو چیف الیکشن کمشنر پاکستان ہاکی فیڈریشن چوہدری محمد ریاض کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر صدر اور شبہاز سینئر سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں ،ْ نوٹیفکیشن کے مطابق خالد انور خواجہ ،ْ سید غلام مصطفی شاہ ،ْ محمد سعید خان اور چوہدری اسماعیل گجر وائس پریذیڈنٹ جبکہ محمد اخلاق عثمانی خرانچی منتخب ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف اجلا س میں 93ممبر ز نے شرکت کی۔دونوں عہدیداروں کو 4سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔بعد ازاں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دور ان صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انتخاب فیڈریشن کے نمائندوں کا انتخاب ہوا۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ڈومیسٹک ہاکی کے فروغ کیلئے کوشش کی ہے ،ْ مین ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کروا رہے ہیں۔

بریگیڈیئر خالد سجاد نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ چار سالوں میں اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم بنائیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ غیر ملکی کوچ کو لانا مجبوری تھی کھلاڑی وہی ہیںانہوںنے کہاکہ غیر ملکی فزیکل ٹرینر بھی قومی ٹیم کی تربیت کر رہا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ ایشین گیمز کے بعد اولمپکس پر نظر ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کیلئے اچھی ٹیم بنائیں ۔

پچاس لاکھ گرانٹ کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کے انعامات کا اعلان کیا ہے انشا ء اللہ ہمارا خزانہ پھر بھر جائیگا ۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ دلی خواہش ہے کہ ریگولر فنڈز ملتے رہیں ،ْحکومت سے این او سیز ملتی رہیں مگر اچھے کھلاڑی نہیں ہیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ نے ہمیں انتخابات سے نہیں روکا تاہم لاہور ہائی کورٹ نے جواب جمع کرانے کا کہا ہے۔

بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہاکہ اتفاق رائے سے فیڈریشن کے عہدداران کا چنائو عمل میں لایا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انتخاب فیڈریشن کے نمائندوں کا انتخاب ہوا۔ انہوں نے کہاکہ بعض ایسوسی ایشنز سے متعلق شکایات پی ایچ ایف کے الیکشن کمیشن کے پاس آئی تھی اور جہاں شکایات تھی وہاں الیکشن نتائج جاری نہیں کئے گئے جبکہ جو لوگ عدالتوں میں گئے ان کا کچھ نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں ماضی میں ڈومیسٹک ہاکی تھی نہ اسٹرکچر لیکن آج قومی ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کا پول دستیاب ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فیڈریشن کا اصل ٹارگٹ ایشین گیمز میں کامیابی ہے، ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لیا تو اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرینگے جبکہ چیمپینز ٹرافی میں ہمیں وائلڈ کارڈ ملا ہے۔ پہلی پہاکی سپر لیگ کے انعقاد نہ ہونے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آئندہ سال تک ہاکی لیگ کا انعقاد صورت کروائینگے۔