Live Updates

افغان نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں وفدکی عمران خان سے ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال،عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 15 مئی 2018 18:51

افغان نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں وفدکی عمران خان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15مئی 2018ء) : افغان نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد نےپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق افغان نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر افغان نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا کہ خواہش ہےکہ عمران خان وقت نکالیں اور افغانستان کا دورہ کریں، عمران خان کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد دے گا۔

(جاری ہے)

افغان نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شخصیت ،سوچ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔عمران دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے افغان نائب وزیرخارجہ اوروفدکےاراکین کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کیلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات