نیب لاہور میں طلبی کا نوٹس نواز شریف کی رہائش گاہ پر چسپاں کردیا گیا

منگل 15 مئی 2018 19:42

نیب لاہور میں طلبی کا نوٹس نواز شریف کی رہائش گاہ پر چسپاں کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) نیب لاہور نے مقامی ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا طلبی نوٹس نواز شریف کی رہائش گاہ واقعہ جاتی امراء کے مرکزی دروازے پر چسپاں کردیا ہے بتایاگیا ہے کہ نیب لاہور کی ایک ٹیم غیر قانونی سڑک کی تعمیر سے متعلق ریفرنس پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو طلب کرنے سے متعلق نوٹس وصول کرانے کیلئے ان کی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچی تو گیٹ پر متعین عملہ نے نیب لاہور کی ٹیم کو اندر جانے سے روک دیا جس پر نیب لاہور نے نواز شریف کیخلاف طلبی نوٹس گھر کے مرکزی دروازے پر چسپاں کر دیا اور واپس لوٹ آئی واضح رہے کہ نیب لاہور نے جاتی امراء رائیونڈ پر غیر قانونی سڑک بنانے کے ریفرنس میں نواز شریف کو بیس مئی کو نیب لاہور کے دفاتر میں طلب کر رکھاہے۔