Live Updates

بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی ،شہباز شریف

پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کی عوام کا وقت برباد کیا ،صوبہ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی،عمران خان نے پانچ سال قبل وعدہ کیا تھا کہ موقع ملا تو ملکی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرینگے مگر پانچ سالوں میں صرف 74میگاواٹ بجلی پیدا کر سکے،بٹگرام میں ٹیلی فونک خطاب

منگل 15 مئی 2018 19:28

بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی ..
بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی ،پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کی عوام کا وقت برباد کیا ،صوبہ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی،عمران خان نے پانچ سال قبل وعدہ کیا تھا کہ موقع ملا تو ملکی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرینگے مگر پانچ سالوں میں صرف 74میگاواٹ بجلی پیدا کر سکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بٹگرام میں ایک بڑے جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بٹگرام آنے کی خواہش تھی مگر موسمی حالات آڑے آگئے انشاء اللہ اگر پختون خواہ کی عوام نے خدمت کا موقع دیا تو صوبے کی تمام محرومیاں ختم کردیں گے ،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ میاں محمد نواز شریف بے گناہ ہیں پاکستا ن کی عوام ان سے والہانہ محبت کرتے ہیں ،وکٹ اڑانے والے جان جائیں کہ عوام کا سمندر سب بہا کر لے جائے گا اور مسلم لیگ ن ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی شیخ چلیوں نے وزیر اعظم کی شیروانی سلی ہوئی ہے مگر انکا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا البتہ یہ شیروانیاں انکو شادیوں میں کام آسکتی ہیںانھوں نے کہا کہ میٹرو کی مخالفت کرنے والوں نے خود میٹرو تاریخ کا مہنگا ترین پراجیکٹ شروع کردیا مگر اسے بھی تکمیل تک نہیں پہنچایا انشاء اللہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر میٹرو سمیت ملک بھر میں سڑکوں کا جھال بچھائے گی انھوں نے مزید کہا کہ مستقبل کا وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ہے جنکی مثالیں عالمی سطح پر دی جاتی ہیں دھرنے والوںسے آئندہ انتخابات میں کے پی کے کی عوام اپنی محرومیوںکا بدلہ لیں گے امیر مقام نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کے پی کے کہاں ہے جہاں علاج معالجے کی سہولیات ،انصاف کا بول بالا ،میرٹ کی بالادستی اور کرپشن کا خاتمہ ہوں عمران خان نیا پاکستان کے دعوے کرکے نئی بنی گالہ بنا گئے ہیں جلسے سے خطاب میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ تیلی پہلوان نے کہا تھا کہ پختون خواہ سے ہم نے مسلم لیگ ن کا صفایا کردیا ہے لیکن وہ جان جائیں کہ پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں سے خود ان کا صفایا ہوگیا ہے اور آئندہ الیکشن میں کے پی کے کی عوام ووٹ کی طاقت سے انھیں مسترد کرینگے انھوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا ہزارہ ڈویژن سے خصوصی لگائو ہے اور اسکی مثال یہ ہے کہ شدید دبائو کے باوجود سی پیک کو بہ راستہ ہزارہ ڈویژن گزار دیا ،سی پیک سے علاقے میں ترقی اور خوشحال کا نیا دور شروع ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات