غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں، شیری رحمان

فلسطین کے عوام ساتھ یکجہتی کا وقت ہے ، ہمیں زخمیوں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ اس تشدد پر عالمی سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے خاموشی بہت ہی مایوس کن اور پریشان کن ہے، قائد حزب اختلاف

منگل 15 مئی 2018 19:14

غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں، شیری رحمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شیری رحمان نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر مسلسل تشدد پر تشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا ہے کہ یے فلسطین کے عوام ساتھ یکجہتی کا وقت ہے ، ہمیں زخمیوں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ اس تشدد پر عالمی سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے خاموشی بہت ہی مایوس کن اور پریشان کن ہے۔

میں خواتین اور بچوں پر اسرائیلی فوجیوں کی اس تشدد پر حیران ہوں ، یے حملے اور تشدد ناقابل قبول ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ غزہ میں جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے جبکہ 2500 سے زیادہ نہتے افراد زخمی ہوئے ہیں،یہ قتل عام بین الاقوامی قوانین اور معیار کی کھلی خلافورزی ہے، بین الاقوامی برادری کو سنجیدگی سے اس پر مداخلت کرنی ہوگی کیوں کہ اسرائیل کو اس طرح قتل کرنے اور قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ بین الاقوامی برادری اور دیگر مسلم ممالک کو فلسطینیوں پر ظلم اور تشدد کی صرف مذمت ہی نہیں کرنی چاہیے بلکہ فلسطین کے عوام کی نسل کشی کے خلاف ہر عالمی فورم پر بھی آواز اٹھانی چاہیے۔