فلسطینیوں نے اپنی سرزمین پر صہیوںیوں کے غیر قانونی قبضے کے 70 سال مکمل ہونے پر یوم نکبہ منایا ،ْشدیداحتجاج
ایک اسرائیلی فوجی ماراگیا ،ْ بھارتی فورسز کی فائرنگ شہید ہونے والے 50سے زائد افراد کی تدفین کر دی گئی اسرائیلی مظالم پر فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان غزہ پٹی پر ہونے والے احتجاج کے جواب میں حماس کے مختلف مقامات کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا ،ْاسرائیلی فوج ترکی نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کی گئی اور اسے فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیدیا پاکستان اور سعودی عرب کی اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر طاقت کے استعمال اور نہتے فلسطینیوں کی اموات پر سخت مذمت
منگل 15 مئی 2018 19:14
(جاری ہے)
شہید ہونے والوں کی تدفین کر دی گئی ۔یاد رہے کہ یروم شلم میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح خاص طور پر اسرائیل کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر کیا گیا جبکہ اس تقریب میں شرکت کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ خصوصی طور پر اپنے خاوند جیرڈ کشنر کے ہمراہ اسرائیل پہنچیں تھیں۔
ادھر فلسطینی حکام نے اسرائیلی فوج کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے قتل عام قرار دیا اور کہا پیر کا دن 2014 کی جنگ کے بعد غزہ میں سب سے بدترین دن تھا ۔اسرائیلی مظالم پر فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ،ْ 15 مئی کو مکمل ہڑتال کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اپنے دفاع کے لیے کارروائی کی کیونکہ غزہ کی اسلامی حکمراں جماعت حماس اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے غزہ پٹی پر ہونے والے احتجاج کے جواب میں حماس کے مختلف مقامات کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حماس کے فوجی کمپاؤنڈ پر 11 حملے کیے گئے جبکہ ٹینکوں کے ذریعے غزہ پٹی پر حماس کے مزید 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینیوں کی شہادت اور ہزاروں کے زخمی ہونے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے آزاد تحقیقات کی درخواست کی گئی تھی جسے امریکا نے روک دیا۔پاکستان نے یروشلم میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی پر ’گہری تشویش‘ کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ،ْاس کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا اور اسرائیلی پرچم نذرآتش کیے گئے۔ادھر ترکی کی جانب سے بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کی گئی اور اسے فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا گیا اس حوالے سے عربی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے سفیروں کو امریکا اور اسرائیل سے واپس بلا لیا۔اس کے علاوہ انقرہ کی جانب سے غزہ کی موجودہ صورتحال اور اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ترکی کے نائب وزیر اعظم بیکر بوزداگ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور تل ابیب میں موجود ترکی کے سفارتکاروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا گیا ہے۔ادھر سعودی عرب نے بھی اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر طاقت کے استعمال اور نہتے فلسطینیوں کی اموات پر سخت مذمت کی۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تشدد کو روکے اور فلسطینی عوام کا تحفظ کرے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر سعودی عرب ان کے ساتھ ہے اور عالمی قرار دادوں کے تحت فلسطینیوں کو حقوق کی فراہمی کی حمایت کرتا ہے۔علاوہ ازیں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر ایران کی جانب سے بھی سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ محمد جاوید ظریف نے اسرائیلی حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پر امن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا مطالبہ اور حق ہے کہ انہیں ان کی سرزمین واپس کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو یہ ٹاسک دے دیا گیا کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے کھلی جیل میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کا قتل عام کرے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.