سکیورٹی فورسز کی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں کارر وائیاں ،ْ تین دہشتگرد گرفتار ،ْ بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد

منگل 15 مئی 2018 18:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 3 دہشت گردوں کو گرفتار ،ْبھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ،ْسیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں بلوچستان کے علاقے ٹوبہ نوخانی، ڈیرہ مراد جمالی، سنگ سلہ اور چبدار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں کی اور اس دوران دھماکا خیزمواد، بارودی سرنگیں اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے۔

دوسری جانب پنجاب رینجرز نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔