شریف خاندان کیخلاف نیب کیسز، فیصلہ کر لیا گیا
ایوان فیلڈ ریفرنس کے سلسلے میں احتساب عدالت نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بیانات ریکارڈ کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے اپنا بیان مکمل کرلیا ،ْخواجہ حارث (کل)واجد ضیاء پر جرح شروع کرینگے
منگل 15 مئی 2018 18:41
(جاری ہے)
بعد ازاں عدالت نے سردار مظفر اور خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے اپنا بیان مکمل کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ دستیاب شواہد کی روشنی میں اخذ کیا کہ نوازشریف ہل میٹل کے حقیقی بینفشری، حسین نواز ان کے بے نامی دار ہیں۔واجد ضیا نے احتساب عدالت کو بتایا کہ ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ نے 2010 سے 2017 کے دوران 9.9 ملین ڈالر کا منافع کمایا ، 2010 سے 2015 کے درمیان ہل میٹل اور حسین نواز کی طرف سے 8.9 ملین ڈالر نواز شریف کو بھجوائے گئے، بینک ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حسین نواز نے 88 فیصد منافع نوازشریف کو بھجوایا۔ جن برسوں میں کمپنی نقصان میں تھی تب بھی رقوم نوازشریف کو بھجوائی گئیں۔جے آئی ٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ 2010 میں ہل میٹل نے 588000 ڈالر منافع حاصل کیا جس میں سے 5.1 ملین ڈالر نوازشریف کو بھجوائے گئے ،ْ2015 میں کمپنی 1.5 ملین ڈالر نقصان میں تھی پھر بھی نوازشریف کو 2.1 ملین ڈالر بھیجے گئے۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث بدھ کو واجد ضیا پر جرح شروع کریںگےمزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.