الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں طلب کر لیں ،ْ25مئی تک ڈیڈ لائن دے دی گئی

منگل 15 مئی 2018 18:41

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں طلب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں طلب کر لیں، 25 مئی تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں طلب کر لیں، 25 سیاسی جماعتوں کو درخواستیں جمع کرانے کیلئے 25 مئی تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق درخواستوں میں انتخابی نشانات کی ترجیحی فہرست گزشتہ انتخابات میں الاٹ شدہ نشانات اور پارٹی ہیڈ کے دستخط ہونے چاہیں۔ انتخابی نشانات الیکشن ایکٹ 2017ء کی روشنی میں الاٹ کیے جائیں گے۔