نجی شعبہ کا قومی معیشت میں قابل قدر کردار ہے، گورنرسندھ
صحت ، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر شعبہ جات میں مائی ڈس سیفٹی کی جانب سے سرمایہ کاری قابل ستائش ہے،محمد زبیر
منگل 15 مئی 2018 18:29
(جاری ہے)
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ کمپنی کے اپنے لوگوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے اقدامات قابل تحسین ہیں ،کسی بھی معاشی سرگرمی میں تحقیق اور آٹو میشن انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں با الخصوص آج کے مسابقتی دور میں ان کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے صحت ، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر شعبہ جات میں تعاون قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں بزنس سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے گذشتہ پانچ برس کے دوران کاروباری افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے باعث کاروباری حجم بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چند برس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے حکومت کی کاوشوں سے پورے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول بن رہا ہے ،2013 ء کے مقابلہ میں آج کا پاکستان بالکل تبدیل ہو چکا ہے ، امن و امان اور توانائی کے مسائل میں کافی بہتری آگئی ہے ، پانچ برس قبل یہ دو بڑے چیلنج انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرچکے تھے ، سی پیک میں بھی توانائی کے 34 ارب ڈالرزکے منصوبے تشکیل دیئے گئے ہیں ، پورٹ قاسم پر بھی دو کول فائر پلانٹ تعمیر کئے گئے جبکہ تھر میں بھی 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، ہمارا مقصد بزنس کو مزید بہتر بنانا ہے اس ضمن میں انفرااسٹرکچر کی بحالی وترقی پر بھرپور توجہ مرکوز ہے ۔ تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حسین قصام نے گورنرسندھ کو بتایا کہ مائی ڈس سیفٹی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو خصوصاً آٹو موٹیو اور گلاس انڈسٹریزکے لئے ہر طرح کے سیفٹی گلوز تیار کررہی ہے ، شیشہ اور گاڑیاں بنانے والی فیکٹریوں میں ہمارے حفاظتی دستانے سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں کمپنی کی فیکٹریاں قائم ہیں ، پاکستان میں فیصل آباد اور کراچی میں فیکٹریاں ہیں اس وقت کمپنی کا تجارتی حجم سالانہ 300 ملین ڈالرز ہے، 14ہزار ملازمین میں سے ساڑھے ساتھ ہزار ملازمین پاکستان میں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا میں ہماری کمپنیوں میں روبوٹ کا استعمال شروع کردیا گیا ہے ۔گورنرسندھ نے کمپنی کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں بنائے جانے والے حفاظتی دستانوں کا جائزہ لیا ۔مزید اہم خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.