بینک کھاتوں پر زکوة کٹوتی کیلئے نصاب کی حد 39 ہزار 198 روپے مقرر

منگل 15 مئی 2018 18:19

بینک کھاتوں پر زکوة کٹوتی کیلئے نصاب کی حد 39 ہزار 198 روپے مقرر
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک کھاتوں پر زکوة کٹوتی کیلئے نصاب کی حد 39 ہزار 198 روپے مقرر کر دی۔ وزارت مذہبی امور نے اس حوالہ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

رواں اسلامی سال 1438-39ھ کیلئے سیونگ اکائونٹس، منافع و خسارہ کے حامل کھاتوں اور اس طرح کے دیگر اکائونٹس جن میں یکم رمضان کو 39 ہزار 198 روپی یا اس سے زیادہ رقم ہو گی ان سے زکوة کی کٹوتی ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں بینکوں سے کہا گیا ہے کہ یکم رمضان کو جن کھاتوں میں رقم 39 ہزار 198 روپے سے کم ہو ان سے زکوة نہ کاٹی جائے۔ اسی طرح کرنٹ اکائونٹس اور زکوة سے استثنیٰ کے بیان حلفی جمع کرانے والے کھاتہ داروں سے بھی زکوة نہیں کاٹی جائے گی۔ اس سلسلہ میں یکم رمضان کو بنک عام لین دین کیلئے بند رہیں گے۔