Live Updates

حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں نواز شریف کے بیان کے خلاف درخواست دائر کردی

منگل 15 مئی 2018 18:09

حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں نواز شریف کے بیان کے خلاف درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے حالیہ بیان کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی ہے ۔منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ سندھ ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے حال ہی میں دیئے گئے ملک مخالف بیان کے خلاف درخواست دائرکی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں ریاست پاکستان، وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایاگیاہے۔درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انہیں خواجہ آصف کا جملہ یاد آرہا ہے جوشاید انہوںنے نواز شریف کے لیے کہا تھا،، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، جو کام عوامی لیگ کے سربراہ شیخ مجیب نے کیا وہیں کام نواز شریف نے کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی سلامتی کو داو پر لگا کرخود کو غدار وطن ثابت کردیا۔ نواز شریف نے یہ سب مودی سے یاری نبھانے کے لئے کیا۔ نواز شریف غدار وطن ہے اسکے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات