بحریہ نیشنل انٹرسکول بیس بال چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

منگل 15 مئی 2018 17:58

بحریہ نیشنل انٹرسکول بیس بال چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا
لاہور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان فیڈریشن بیس بال اور بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چمپئن شپ کاعاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹاؤن میں آغاز ہوگیا ہے، چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید مہمان خصوصی تھے، ٹورنامنٹ کے پہلے روز کھیلے گئے میچز میں دانش سکول، ڈویڑنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن، الائیڈ پبلک سکول دیپالپور اور گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ کوارٹرز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

متعلقہ عنوان :