لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے بنک اکائونٹس منجمد کرنے سے روک دیا

منگل 15 مئی 2018 17:56

لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے بنک اکائونٹس ..
لاہور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے براہ راست بنک اکائونٹس منجمد کرنے سے روک دیا اور حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ٹی جی ڈائلیسز سنٹر کی درخواست پر سماعت کی جس میں سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے بینک اکائونٹس کو منجمد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، عدالت نے ٹی جی ڈائیلسز کو 48 لاکھ ریکوری کیلئے بنک اکائونٹ منجمند کرنے کا نوٹس عبوری طور پر معطل کر دیا، درخواست گزار کے وکیل محسن ورک نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے 48 لاکھ کے سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے بنک اکائونٹ منجمد کرنے کا نوٹس بھجوایا ہے اور یہ نوٹس سیلز ٹیکس کے مخالف ہے جبکہ قانون کے مطابق سیلز ٹیکس کی وصولی آخری مرحلہ میں ہے اس سے پہلے ٹیکس پیئر کو شو کاز نوٹس دینا چاہئیے، درخواستگزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ایف بی آر قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی بنک اکائونٹس سے سیلز ٹیکس وصولی کیلئے دفعہ 2 کا نوٹس بھجوا دیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے بنک اکائونٹس منجمد کرنے سے روکا جائے۔