کشمیر اور فلسطین کے بارے میں اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

منگل 15 مئی 2018 18:08

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) کشمیر اور فلسطین کے بارے میںاسلام آباد میں ایک منعقدہ سیمینار کے مقررین نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بھارتی اور اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے شہریوں کاقتل عام فوری طورپر بند کرانے پر زوردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ’’کشمیر اور فلسطین :حق خودارادیت کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ستر سال ‘‘کے عنوان سے سیمینار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروس میں منعقد ہوا۔

سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے سیمینار کی صدارت کی جبکہ آزاد جموںوکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مقررین نے گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے قتل عام کی بھی شدید مذمت کی جس نتیجے میں ستر سے زائد فلسطینی شہید اور چوبیس سو سے زائد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ۔

مقررین نے فلسطین اور کشمیر کے مسئلوںکو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے پرزوردیا ۔ انہوںنے اسرائیل اور بھارت کے گھٹ جور کی بھی شدید مذمت کی ۔ مقررین میں سینیٹر مشاہد حسین سید ، راجہ فاروق حیدر، پاکستان میں فلسطین کے سفیر حسنی ابو غوث ، سینیٹر عبدالقیوم ، شیخ تجمل الاسلام ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیزرا منصب علی خان ، صابر کربلائی ، غلام محمد صوفی ، عبدالحمید لوناور ڈاکٹر سید نذیر گیلانی شامل تھے۔