Live Updates

شاہ محمودقریشی سے چینی سفیر کی ملاقات ،سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

منگل 15 مئی 2018 17:51

شاہ محمودقریشی سے چینی سفیر کی ملاقات ،سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سی پیک کی تکمیل کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ ملکر سی پیک کو تکمیل تک پہنچانے کا عزم کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات