محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، فاسٹ بائولر اعزاز پانے والے 18ویں پاکستانی بائولر بن گئے

منگل 15 مئی 2018 17:51

محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، فاسٹ بائولر اعزاز ..
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے 18ویں پاکستانی بائولر بن گئے، انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں گیری ولسن کو آئوٹ کر کے کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کیں، عامر نے کیریئر کے 31ویں ٹیسٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، 44 رنز کے عوض 6 وکٹیں ان کی اننگز میں بہترین بائولنگ ہے، پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سابق فاسٹ بائولر وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 104 میچز میں 414 وکٹیں لے رکھی ہیں۔۔