ہالی ووڈ میں پہلی مسلم خاتون سپر ہیروز پر فلم بنانے پر کام شروع

منگل 15 مئی 2018 17:51

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) سپر ہیروز پر مبنی فلمیں بنانے والے ہولی وڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو اور کومک بک پبلشر مارول کومکس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پہلی مسلم خاتون سپر ہیروز پر فلم بنانے پر کام جاری ہے۔مارول کومکس نے پہلی بار 2014 میں مس مارول کا کردار اپنی کومک کتاب کپٹن مارول میں متعارف کرایا تھا۔بعد ازاں مس مارول کے نام سے مارول کومکس نے الگ کتاب شائع کی، جس میں خواتین کے متعدد کردار متعارف کرائے گئے، ان کرداروں میں مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان کا کردار بھی شامل ہے۔

اس کردار کو مارول کومکس کے کردار کیپٹن مارول سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا، یہ مارول کا پہلا مسلم خاتون کا کردار تھا، جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس کردار کی تخلیقکار پاکستانی نژاد امریکی لکھاری و کومکس ایڈیٹر ثنا امانت ہیں، جو گزشتہ کئی سال سے مارول کومکس میں بطور ایڈیٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ثنا امانت بھی امریکی ریاست نیو جرسی میں رہتی ہیں اور کردار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ کردار اپنی ذات سے متاثر ہوکر بنایا۔اب اسی کردار کو فلمی دنیا میں متعارف کرائے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔کیون فیج کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا اسٹوڈیو کیپٹن مارول کو متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے، جسے آئندہ برس تک فلمی دنیا میں متعارف کرایا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :