عرفان خان کی فلم کارواں کا پہلا پوسٹر جاری، رواں سال 10اگست کو ریلیز کی جائے گی

منگل 15 مئی 2018 17:51

عرفان خان کی فلم کارواں کا پہلا پوسٹر جاری، رواں سال 10اگست کو ریلیز ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار عرفان خان کی فلم کاروان کا پہلا پوسٹر اور فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عرفان خان کی نئی فلم کاروان کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار عرفان خان، میتھیلا پالکر اور ملیالم فلم اداکار دلقویر سلمان خوشگوار موڈ میں ہاتھوں میں ناریل پکڑے ہوئے ہیں، فلم کے ہدایتکار اکرش کھرانہ اور پروڈیوسر رونی سکریووالا ہیں، فلم رواں سال 10اگست کو ریلیز کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :