لاہور ہائی کورٹ ، نواز شریف کیخلاف غداری مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی

منگل 15 مئی 2018 17:32

لاہور ہائی کورٹ ، نواز شریف کیخلاف غداری مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواستوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔عدالت نے درخواست گزار کو حکم دیا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل کا اس بارے مین اخباری بیان لف کریں ۔بادی النطر مین حکومت اس کی تردید کر رہی ہے ایسے مین غداری کیسے ہو گئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کیا ایسے بیانات غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔آ:پ کاروائی کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کریں۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو کاروائی کی درخواست دی مگر کاروائی نہیں ہو رہی۔ آشتاق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وزرات داخلہ کو درخواست کی روشنی میں انکوائری کا حکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور اور آفتاب ورک ایڈووکیٹ درخواستوں پر سماعت کی۔

چند روز قبل میاں نواز نے انڈیا کے رپورٹر کو متنازعہ انٹرویو دیا۔ اس انٹرویو میں انہوں نے ملکی سالمیت کو داو پر لگا دیا۔قومی اسمبلی مین بھی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس بابت جواب دینے میں ناکام رہے۔نواز شریف نے پاکستان اور قومی اداروں کو بدنام کیا ، نواز شریف کا بیان غداری کے مترادف ہے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔