احتساب عدالت پیشی،مریم نواز انگلش اخبار کا مطالعہ اور مسیج کرتی رہیں

نواز شریف نے کرمانی کی بار بار دی گئیں پرچیاں پڑھ کر جیب میں ڈال دیں

منگل 15 مئی 2018 17:29

احتساب عدالت پیشی،مریم نواز انگلش اخبار کا مطالعہ اور مسیج کرتی رہیں
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز انگلش اخبار کا مطالعہ اور ساتھ موبائل سے مسیجز کرتی رہیں جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ڈاکٹر مصدق ملک اور پرویز رشید کے ساتھ کسی موضوع پر طویل صلاح مشورہ کرتے رہے شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے دو نواز لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف نواز شریف کے پاس رمضان میں افطار پارٹی کا پروگرام لے کر آئے میاں نواز شریف نے ان سے خالصتاً پنجابی لہجے میں کہاکہ تسی تیاری کرو اساں بھرپور شرکت کراں گے آصف کرمانی کاغذات پر لکھ کر میاں نواز شریف کو پرچیاں دیتے رہے جو پڑھنے کے بعد جیب میں ڈال دیں ۔