امریکا سونے کے نرخوں میں کمی اور یورپ اور ایشیاء میں اضافہ

منگل 15 مئی 2018 17:29

امریکا سونے کے نرخوں میں کمی اور یورپ اور ایشیاء میں اضافہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) امریکا میں سونے کے بھائو گر گئے جبکہ ایشیاء اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1314.17 ڈالر فی اونس رہی جبکہ یو ایس سپاٹ گولڈ کی جون کے لیے سپلائی 0.2 فیصد 2.50) ڈالر))کمی کے ساتھ 1318.20 ڈالر فی اونس طے پائے،چاندی کے نرخ بھی کم ہو کر 16.51 ڈالر فی اونس رہے۔ لندن سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1320.8 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافہ کے ساتھ .71320 ڈالر فی اونس طے پائے۔چاندی1663 ڈالر فی اونس رہی۔سنگا پور میں سپاٹ گولڈ 1325.96 ڈالر اور امریکی گولڈ کی سپلائی برائے جون 1320.80ڈالر فی اونس رہی۔

متعلقہ عنوان :