ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ گزشتہ 4ماہ کی بلند سطح پر

منگل 15 مئی 2018 17:32

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ گزشتہ 4ماہ کی بلند سطح پر
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ بڑھ کر 4ماہ کی بلند سطح پر آگئے،جس کیوجہ امریکی ڈالر کے مقابلے رنگٹ کی شرح تبادلہ اور پام آئل کا ذخیرہ میں کمی آنا ہے۔

(جاری ہے)

برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جولائی کیلئے پام آئل کی ترسیل کے سودے 1.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 2416 رنگٹ (611.96 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 76,630 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :