اسٹیٹ بینک نے رواں سال کیلئے زکوٰة کانصاب مقررکردیا

منگل 15 مئی 2018 17:26

اسٹیٹ بینک نے رواں سال کیلئے زکوٰة کانصاب مقررکردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کیلئے زکوٰة کا نصاب 39ہزار 198روپے طے کر دیا ہے۔منگل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے روال سال زکوٰة کی کٹوتی کیلئے ڈھائی فیصد کے حساب سے 39ہزار 198روپے نصاب مقرر کر دیا گیا،یہ رقم صرف سیونگ اکاؤنٹس سے ہی منہا کی جائیگی۔

(جاری ہے)

یکم رمضان المبارک کو مقررہ رقم رکھے والے تمام سیونگ اکاؤنٹس سے از خود یہ رقم زکوٰة کی مد میں منہا کر لی جائیگی۔کرنٹ یا غیر ملکی کرنسی رکھنے والے اکاؤنٹس سے زکوٰة کی رقم منہا نہیں کیا جائیگی۔