ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی اجلاس میں تاخیر سے آمد

منگل 15 مئی 2018 17:26

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی اجلاس میں تاخیر سے آمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر بننے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کی سینٹ میں تاخیر سے آمد کے باعث سینیٹ کا اجلاس دو بجے کے بجائے تین بجے ہنگامی طور پر بلایا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سینیٹ کا اجلاس دو بجے ہونا تھا تاہم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی اجلاس میں تاخیر سے آمد کے باعث اجلاس کو دو بجے کے بجائے تین بجے طلب کر لیا گیا ۔ سینیٹ میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ساجد رمضان نے منگل کے روز ہنگامی طور پر پریس ریلیز جاری کر کے میڈیا کو آگاہ کیا کہ دو بجے کے بجائے اجلاس منگل کو تین بجے ہو گا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :