مشاہد حسین سید کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت

مسلمانوں پر مظالم میں بھارت اور اسرائیل تنہا نہیں بلکہ امریکہ ان دونوں ملکوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ،سینیٹرمشاہد حسین سید

منگل 15 مئی 2018 16:35

مشاہد حسین سید کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئر مین سینیٹر مشاہد حسین سید نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر مظالم میں بھارت اور اسرائیل تنہا نہیں بلکہ امریکہ ان دونوں ملکوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔کشمیر کا مسئلہ آج بھی زندہ ہے اور اسے کشمیریوں نے اپنے خون سے زندہ کر رکھا ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمان یکساں مظالم کا شکار ہیں۔

منگل کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز(پی آئی پی ایس)کے زیر اہتمام ’’کشمیر اور فلسطین:حق خود ارادیت کیلئے اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے ستر سال‘‘کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ آج بھی زندہ ہے ،اس مسلے کو کشمیری عوام نے اپنے خون سے زندہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مظالم ہم فلسطین میں بھی دیکھ رہے ہیں جہاں اسرائیلی فورسز گزشتہ ستر برسوں سے فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر مظالم میں بھارت اور اسرائیل تنہا نہیں بلکہ امریکہ دونوں ملکوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔انہوں نے امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اس فیصلے کو قبول نہیں کرینگے۔انہوں نے امریکی اقدام کو انتہائی شرمناک قرار دیا اور کہا کہ ہم فلسطینی عوام کیساتھ ہیں اور انکے حوصلوں اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطین کیساتھ یکجہتی کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔سمینار میں متعدد قراردادوں کی بھی متفقہ منظوری دی گئی جس میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم اور امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کی شدید مذمت کی گئی۔قراردادوں میں کہا گیا کہ القدس تمام مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ اور امریکی پشت پناہی کی بھی مذمت کی گئی۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں فلسطین کے سفیر نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کئے بغیر مشرق وسطی میں پائیداد امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم میں برابر کا شریک ہے۔فلسطینی کبھی بھی حق کود ارادیت سے دستبردار نہیں ہونگے ۔فلسطینی سمجھتے ہیں کہ فلسطین کی سرزمین انہیں خدا نے عطا کی ہے اور ایک دن ضرور ہم القدس کو آزاد کر لینگے ۔سمینار سے سینئر ریسرچ سکالر اعجاز حسین،چیئر مین جموں و کشمیر ہیومن رائٹس کونسل نذیر گیلانی،چیئر مین فلسطین فاونڈیشن صابر،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماء عبدالحمید لون،اردن میں پاکستان کے سابق سفیر عارف کمال،غلام محمد صعفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔