Live Updates

پی ٹی آئی کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کا مطالبہ

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلاکرتمام رازفاش کیےجائیں،شاہد خاقان عباسی ملک کیخلاف بیانیہ کا حصہ بنے ہوئے ہیں، شریف خاندان کا نوازشریف نےبھٹہ بیٹھا دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 مئی 2018 16:12

پی ٹی آئی کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مئی 2018ء) : تحریک انصاف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کا مطالبہ کردیاہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلا کرتمام راز فاش ہونے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی ملک کیخلاف بیانیہ کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کا مطالبہ بالکل درست ہے ۔

نوازشریف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحٹ مقدمہ درج کیا اور ان کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کہتے ہیں کہ وہ اپنے بیان پرقائم ہیں لیکن نوازشریف کو یہ نہیں معلوم کہ ان کی پراپرٹیز کیسے بنی ہیں۔نوازشریف متنازع بیان دے کرپاناما کا معاملہ سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کومعلوم ہونا چاہیے کہ حسن اور حسین نواز کے بھارتی لوگوں سے کاروباری مراسم کیوں ہیں؟ فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف نے بیان دے کرملک دشمنی کی ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کے بیان سے ملک پرپابندیاں لگ سکتی ہیں۔ پاکستان پہلے ہی گرے لسٹ میں ہے تاہم اب پاکستان کوبلیک لسٹ میں ڈالا جاسکتا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ ہم قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کررہے تھے ۔اگر قبل ازوقت انتخابات ہوجاتے توآج یہ سب نہ ہوتا۔ ایک طرف پاکستانی کی معاشی حالت ٹھیک نہیں دوسری طرف پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نگران حکومت کے ناموں کوظاہر کیا جائے اور فوری انتخابات کروائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت صرف وزیراعظم اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرسکتے ہیں۔ کیونکہ وزیراعظم کی اجازت کے بغیر اسمبلی تحلیل نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ ملک کوآگے لے جانے کیلئے یہی بہتر ہے کہ عمران خا ن کو وزیراعظم بنایا جائے جو دنیا بھر میں پاکستان کی آواز بنے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کانواز شریف نے خودہی بھٹہ بیٹھا دیا ہے۔مسلم لیگ ن کاورکربھی پریشان ہے۔کوئی شبہ نہیں کہ شہبازشریف پریشان ہیں۔ نوازشریف رازنہیں کھول رہے، بلکہ سازشیں کررہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شاہد خاقان ریاست سے زیادہ نوازشریف کے وفادارثابت ہونیکی کوشش کررہے ہيں۔ شاہد خاقان عباسی ملک کیخلاف بیانیہ کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات