پنجاب بھرمیں939ٹریفک حادثات میں8 افراد جاںبحق1046زخمی

منگل 15 مئی 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی939مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں627افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں411افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات08افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 471ڈرائیوز،27کم عمرڈرائیورز432مسافراور143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ260ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت261متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد85حادثات میں102متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان71حادثات میں74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1046متاثرین میں823مرد اور223خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں150فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور621افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ275زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں723موٹر سائیکلز،132آٹو رکشے،73موٹر کاریں،16مسافربسیں،42وین،40ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔