ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن 132کے وی کے زیر تعمیر سے بجلی ہائی پاور ٹرانسفارمرکی جعفرآباد کی جانب منتقلی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

منگل 15 مئی 2018 16:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) نصیرآباد عوامی تحریک انجمن تاجران اور شہری ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن 132کے وی کے زیر تعمیر سے بجلی ہائی پاور ٹرانسفارمرکی جعفرآباد کی جانب منتقلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ اور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا جس سے کامریڈ تاج بلوچ حافظ سعید احمد بنگلزئی مولوی نواب الدین ڈومکی سید عبدالقادر شاہ امداد حسین مری اور عاشق حسین عمرانی نے کہاکہ این ٹی ڈی سی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ڈیرہ مراد جمالی کے 132گرڈ اسٹیشن کو ناکارہ بنانے کی کوشیش کر رہی ہے 132کے وی گرڈ اسٹیشن میں ایک ٹرانسفارمر لگانا سمجھ سے بالاتر ہے اور کہاکہ نصیرآباد زرعی اور صنعتی شہر ہونے کی وجہ سے بجلی کی ضرور ت پوری نہیں ہو سکے گی اور نہ ہی لوڈ شیڈنگ کم ہو سکے انہوں نے کہاکہ این ٹی ڈی سی نے دس سال نصیرآباد کی عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مبتلا کر رکھا ہے جس سے شعبہ زراعت اور شعبہ صنعت تباہی کی جانب گامزن ہے انہوں نے جعفر آباد کے سیاسی عمائدین سے مطالبہ کیا کہ نصیرآباد کے وسائل اپنے ضلع میں منتقل کرنے کے بجائے جعفر آباد کیلئے علیحدہ وسائل حاصل کیئے جائیںتاکہ دونوں اضلاع کی عوام میں نفرت پیدا نہ ہو سکے انہوں نے کہاکہ اگر ڈیرہ مراد جمالی کے زیر تعمیر گرڈ اسٹیشن کے دوسرے ہائی پاور ٹرانسفارمرکی ڈی فیٹنگ نہ کی گئی اور تیل نہ ڈالا گیا تو گرڈ اسٹیشن کا گھیرائو کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری این ٹی ڈی سی کے کرپٹ آفیسران پر عائد ہوگی ۔