اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے شہروں کو بجلی ملنے کا خواب شرمندہ تعبیر دیکھ کر چند عوام دشمن قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ،ْمیر عبد الماجد خان

اوچ پاور پلانٹ ٹو سے بجلی لینا جانتے ہیں تو زیر تعمیر گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی 132کے ہائی پاور ٹرانسفارمر کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں این ٹی ڈی سی سی132کے وی گرڈ اسٹیشن کی مطلولبہ تمام چیزیں پوری کرکے لیں گے،صوبائی وزیر صحت

منگل 15 مئی 2018 16:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) صوبائی وزیر صحت میر عبدالماجد خان ابڑو نے کہاکہ اوچ پاور پلانٹ ٹو سے بجلی لینا جانتے ہیں تو زیر تعمیر گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی 132کے ہائی پاور ٹرانسفارمر کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں این ٹی ڈی سی سی132کے وی گرڈ اسٹیشن کی مطلولبہ تمام چیزیں پوری کرکے لیں گے اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے شہروں کو بجلی ملنے کا خواب شرمندہ تعبیر دیکھ کر چند عوام دشمن قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر محمد وارث ابڑ شہزادخان سومرو بھی موجود تھے میر عبدالماجد خان ابڑو نے کہاکہ عام انتخابات میں عوام سے کیئے گئے وعدوں کی تکمیل اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی دیکھ کر چند عوام دشمن قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہو نے کی وجہ سے پروپیگنڈہ کررہے ہیں گرڈ اسٹیشن 132کے وی ڈیرہ مراد جمالی میں تمام مطلولبہ سہولیات مکمل کرکے این ٹی ڈی سی سے لی جائے گی اگر گرڈ اسٹیشن میں ناقص پرزے جات استعمال ہوئے یا ہائی پاور ٹرانسفارمر کسی ضلع میں منتقل کرنے کی کوشیش کی گئی تو این ٹی ڈی سی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد کو بجلی کی فراہمی کیلئے دن رات جدوجہد کی ہے لیکن چندافراد سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں اور کہاکہ عوام ان کو پہچان چکی ہے 2018کے عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے انہیں مسترد کر دے گی ۔

متعلقہ عنوان :