پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس میں نئے اسٹینڈرڈ کی منظوری

منگل 15 مئی 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی(آفاق) کے زیر اہتمام پاکستان سٹیندڑ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس آفاق ہیڈ آفس جوہر ٹاؤن میں منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی سربراہی چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی TC5- خواجہ آصف مشتاق اور ڈپٹی ڈائریکٹر مینجمنٹ سسٹم اسٹینڈرڈ ڈویژن انجینئر اشفاق احمد اُجن نے کی۔ اجلاس میں قومی سطح پر ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ کے اشاعتی اسٹینڈرڈ کی منطوری دی گئی۔ اس سے قبل 24 جنوری 2018ء اسٹینڈرڈ پر غور و فکر اور تجاویز کے لیے کمیٹی کے اراکین کو وقت دیا گیا تھا۔ کمیٹی کے اراکین اور شرکاء کی تجاویز کے بعد اس اسٹینڈرد کو منظور کیا گیا ہے جو اب پاکستان کے متعدد اداروں میں قابل استعمال ہوگا۔

متعلقہ عنوان :