متحدہ عرب امارات میں سعودی آرام کو کے ذریعے پہلی بار امریکی خام تیل کی سپلائی شروع

منگل 15 مئی 2018 15:50

متحدہ عرب امارات میں سعودی آرام کو کے ذریعے پہلی بار امریکی خام تیل ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات میں پہلی بار امریکی خام تیل کی سپلائی شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرام کو کے ذیلی تجارتی ادارے اے ٹی سی نے متحدہ عرب امارات میں الٹرا لائٹ امریکی سپاٹ کروڈ کی سپلائی شروع کی ہے اور کمپنی سے متعلقہ ذرائع کے مطابق امریکی خام تیل کی دو کھیپیں یو اے ای پہنچ چکی ہیں،آرام کو نے گذشتہ سال یہ فیصلہ کیاتھا کہ وہ سعودی کروڈ کو طویل المدتی کنٹریکٹس کے تحت فراہم کرے گا اور شارٹ ٹرم کنٹریکٹس کے لئے غیر سعودی کروڈ کی سپلائی کی جائے گی،آرام کو کے ذرائع کے مطابق ایک ایک ملین بیرل امریکی تیل دو آئل ٹینکر کے ذریعے 12 مئی کو متحدہ عرب امارات پہنچا۔