اسرائیل طاقت کا غیر ضروری استعمال نہ کرے،موگرینی

فلسطینی مظاہرین اور اسرائیل پر امن رہیں،یورپی یونین کی اپیل

منگل 15 مئی 2018 15:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) یورپی یونین کے خارجہ امور کی نگران فیدیریکا موگیرینی نے کہا ہے کہ اسرائیل طاقت کا غیر ضروری استعمال نہ کرے،یورپی یونین نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں سے پرامن رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے خارجہ امور کی نگران فیدیریکا موگیرینی کے بقول اسرائیل کو غیر ضروری طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب حماس کو بھی یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے احتجاج میں اشتعال انگیزی نہ ہو۔ ساتھ ہی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے بھی مشرق وسطی تنازعے کے فریقین سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔