القدس میں امریکی سفارت خانہ ایک غیرقانونی یہودی بستی جیسا ہے،محمود عباس
فلسطینی پر امن جدوجہدآزاد فلسطین ریاست کے قیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنائے جانے تک جاری رہے گی
منگل 15 مئی 2018 15:30
(جاری ہے)
دوسری جانب فلسطینی انتظامیہ نے گزشتہ روز غزہ میں پرتشدد حملوں میں 55 فلسطینی مظاہرین کی ہلاکتوں کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
رم اللہ میں ایک اجلاس سے خطاب میں صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنی آزادی اور سلب کیے گئے دیگر حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اٴْن کی پرامن جدو جہد فتح کے حصول، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنائیجانے تک جاری رہے گی۔انہوں نے امریکی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مشرق وسطی میں امریکہ کا اب کوئی کردار نہیں رہا ہے اور ہم اس کی سیاسی ثالثی کو مسترد کرتے ہیں۔صدر عباس نے کہا کہ فلسطینی قوم مشرق وسطیٰ کے لیے ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں کرے گی جس میں بیت المقدس کو فلسطینیوں سے چھین لیا گیا ہو یا پناہ گزینوں کی واپسی کو مذاکرات سے خارج کیا گیا ہو ،یہ ہمارا اصولی موقف ہے اور ہم اس پر قائم رہیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کردیا ہے جس پر پوری دنیا کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.