اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے انجمن اساتذہ پاکستان ملک وقوم کی راہنمائی کافریضہ سرانجام دے رہی ہے ‘ انجمن اساتذہ باصلاحیت ، باکردار ااساتذہ کی نمائندہ انجمن ہے

جموں وکشمیر انجمن اساتذہ کے رہنما شیخ معراج خالد ‘ زاہد حسین نعیمی ، مولانا شفیع صدیقیکا مشترکہ بیان

منگل 15 مئی 2018 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے انجمن اساتذہ پاکستان ملک وقوم کی راہنمائی کافریضہ سرانجام دے رہی ہے ۔ انجمن اساتذہ باصلاحیت ، باکردار ااساتذہ کی نمائندہ انجمن ہے،انجمن اساتذہ کو ڈاکٹر پروفیسر عبدالقدوس خان، ڈاکٹر خان گل خان ، پروفیسر اورنگزیب جیسے مایا ناز ماہر تعلیم کی سرپرستی حاصل ہے ۔

گزشتہ روز جموں وکشمیر انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد ، سید زاہد حسین نعیمی ، مولانا شفیع صدیقی، مرکز ی نائب صدر راجہ مجیب الرحمن نے اپنے مشترکہ بیان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس خان کو گریڈ 20 میں ترقیاب ہونے انجمن اساتذہ ان کومبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع کااظہار کرتی ہے کہ موصوف اپنی روایات کے مطابق ملک وقوم وعلاقے کو علم سے منور کرنے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

مایاناز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹرعبدالقدوس خان انجمن اساتذہ کیلئے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹر عبدالقدوس خان کو نصابی بیورو آزادکشمیر میں تعینات کرکے نسل نو کیلئے تیار ہونیوالے نصاب میں بہتری کے مواقعے فراہم کیئے جائیں۔تاکہ ان کی صلاحیتوں سے کشمیری قوم مستفید ہوسکے ۔