نواز شریف نے قومی اداروںکیخلاف بیان دے کر اپنے مخصوص سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے مملکت پاکستان کیخلاف سا زش کی ہے ‘سابق وزیر اعظم کو اس نوعیت کا بیان دینے سے قبل ملک کے مفاد کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا
مسلم کانفرنس سوشل میڈیاونگ کے مرکز ی جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس راجہ ولیدعبد الله کا بیان
منگل 15 مئی 2018 15:30
(جاری ہے)
نواز شریف کا بیان پاکستان کو توڑنے اور گریٹر پنجاب کا راستہ ہموار کرنے کی بنیاد ہے۔ نواز لیگی رہنماء کے بیان نے میر جعفر اور میر صادق کی روحوں کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔
نواز شریف کا حالیہ بیان وطن سے غداری کا ارتکاب ہے ۔نواز لیگی قیادت وطن دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔ نواز لیگ ہندوستان کی امداد سے پاکستان میں اپنا راج قائم کرنا چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ حالیہ بیان کے بعد نواز شریف کی قیادت میں چلنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔ موجودہ بیان ڈان لیکس کا تسلسل ہے۔ نواز شریف طویل عرصے سے اپنا کندھا دشمن کو پیش کرنے کے لیے تلاش میں تھے۔ نواز شریف ماضی کی تاریخ سے سبق سیکھنے کے بجائے لگتا ہے اپنی مرضی کی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔ مسلم کانفرنس کو ختم کرنے واالوں کا حال دُنیا دیکھے گئی ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے اقتدار سے کرپشن اور بدعنوانی کے باعث پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے آنے والے فیصلے کے بعد نااہل ہونے کے زعم میں اب ملک کے خلاف جو زہر اگلنا شروع کیا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ولید عبدالله نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ایجنڈا صرف اُن کا اقتدار تھا اور وہ اس ملک میں بادشاہت قائم کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف تھے،کیا انہیں کشمیر میں بہتہ ہوا خون نظر نہیں آرہا تھا،کیا انہیں افواج پاکستان کی جانب سے دی جانے والی قربانیاں بھی نظر نہیں آرہی تھیں،انہیں تو صرف کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور سجن جندال کے ساتھ ملاقاتوں اور اُن کی سازشوں کا بے نقاب ہونا پریشان کر رہا تھا۔میاں نواز شریف نے مجیب الرحمن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور ایک ایسا متنازعہ اور ملک دشمن انٹرویو دیا کہ جس سے ملک پاکستان کی سلامتی خطرے میںپڑ گئی،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف کے خلاف فوری طور پر آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کر کے ٹرائل شروع کیا جائے اور ملک دشمن غدار کو ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی دوسرا شخص ایسی جرأت نہ کر سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.