سانحہ کٹن میں جاں بحق طلباء و طلبات کی یاد میں جامعہ کشمیر کے طلباء کی جانب سے اجتماعی دعا کا انعقاد

آزادی چوک میں شمعیں روشن کرکے خراج تحسین پیش کیا گیا

منگل 15 مئی 2018 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) سانحہ کٹن میں جاں بحق ہونے والے طلباء و طلبات کی یاد میں جامعہ کشمیر کے طلباء کی جانب سے اجتماعی دعا اورآزادی چوک میں شمعیں روشن کرکے خراج تحسین پیش کیا گیا‘ آزادجموں و کشمیر یونیورسٹی ایم ایس ایف این کے طلبائ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شہر یوں نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے اسد قیوم ‘راجہ ساجد‘سابق صدر جامعہ کشمیرایم ایس ایف این راجہ طلعت صادق‘چوہدری شاہدراجہ تابش ممتاز‘‘شیخ عدنان‘عمار منظور‘راجہ حنظلہ مسعود‘محمد ولید‘راجہ مجاہد‘قاضی ضیاء الرحمان‘دلاور خان‘خواجہ سلیم ‘مبین خان‘سردار کاشف‘بلال قریشی‘حمزہ منیر‘راجہ اسدخان‘چوہدری سعود‘عادل لون ‘راجہ روحیل‘راجہ مسعودودیگر نے سانحہ کٹن پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کٹن کے مقام پر پل ٹوٹنے سے نالہ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے طلباء و طالبات کے والدین و عزیز و اقارب کے غم میں اہل کشمیر برابر کے شریک ہیں۔

پوری کشمیری قوم اور آزادکشمیر بھر کے طلباء و طالبات اس سانحہ پر غمزدہ ہیں ہم آج کے دن اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ سانحہ کٹن میں جاں بحق ہونے والے بچوں کو خدائے بزرگ و برتر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے ورثاء کو صبر جمیل عطاء کرے۔

متعلقہ عنوان :