فلسطین اور کشمیر لہو لہان ،عالمی برادری کی خاموشی افسوناک ہے‘اسرائیل،امریکہ اور ہندوستان گٹھ جوڑ فلسطین اور کشمیر میں مظالم کی انتہا ہو چکی‘امت مسلمہ کو اتحاد واتفاق سے آگے بڑھتے دشمن کا مقابلہ کرنا ہو گا‘ دشمن پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے ‘ پاکستان کے ساتھ ہمارانظریاتی رشتہ ہے،کشمیری تکمیل پاکستان اور پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں

کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا کارنر میٹنگ سے خطاب

منگل 15 مئی 2018 15:30

چکار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر لہو لہان ،عالمی برادری کی خاموشی افسوناک ہے،اسرائیل،امریکہ اور ہندوستان گٹھ جوڑ فلسطین اور کشمیر میں مظالم کی انتہا ہو چکی ،،امت مسلمہ کو اتحاد واتفاق سے آگے بڑھتے ہوئے دشمن کا مقابلہ کرنا ہو گا دشمن پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے ،پاکستان کے ساتھ ہمارانظریاتی رشتہ ہے،کشمیری تکمیل پاکستان اور پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کے مظالم کے باوجود وہاں پر شہداء کے جنازوں کو پانی پرچموں میں لپیٹ کر دفنایا جاتا ہے وہاں کے نوجوان یہ وصیت کرتے ہیں کہ وہ شہید ہو جائیں تو انہیں پاکستانی پرچم میں سپر دخاک کیا جائے ،کشمیریوں نے لازوال قربانیاں پیش کیں ہیں حکومت پاکستان ان کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے جامع حکمت عملی بنائے ،جماعت اسلامی اپنے ووٹر کا تحفظ کرنا جانتی ہے ،ڈاکٹر مشتاق احمد کی گراں خدمات ہیں یہاں کے عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے وفد کے ہمراہ جلد وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے دعوتی مہم کے دوران چکار میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جہلم ویلی مولانا عبداللہ سمیت دیگر راہنمائوں نے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ یہ نظریاتی خطہ ہے ہمارے آباواجداد نے اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام کے لیے قربانیاں دے کر حاصل کیا مگر بد قسمتی سے 70سال گزر گے یہاں اسلام کا وہ نظام نافذ نہ ہو سکا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اسمبلی کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت انقلاب برپا ہو چکا ہے وہاں کا پڑا لکھا طبقہ انجینئرز،ڈاکٹر ز اور پی ایچ ڈی سکالر اور پروفیسرز تحریک کے عملی محاذ پر جدوجہد کررہا ہے کشمیریوں کو طاقت کے بل بوتے پر کوئی غلام نہیں رکھ سکتا ،ہندوستان کو نوشتہ دیوار پڑھنا ہو گا انہوں نے کہاکہ آج کشمیر اور فلسطین لہو لہان ہیں ۔