انوشکا شرما کو تاخیر سے مدرز ڈے کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا

منگل 15 مئی 2018 15:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو سوشل میڈیا پر ماں کے عالمی کے موقع پراپنے مداحوں کو ایک دن کی تاخیر سے مبارک باد دینا بھاری پڑگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیا کے بیشترملکوں میں مئی کے دوسرے اتوار کو ماں کا دن منایا جاتا ہے، اس دن کی مناسبت سے عوامی شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مبارک باد دیتے ہیں لیکن انوشکا شرما کو مبارک باد دینا بھاری پڑگیا اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پرانوشکا شرما کو تنقید کا نشانہ انسٹاگرام پران کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک تصویر بنی ہے۔ یہ تصویر ان کی بچپن کی ہے جس میں ان کی والدہ انہیں گود میں اٹھائے ہوئے ہے، تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ آج جس مقام پر ہیں اس کی وجہ ان کی والدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :