اِندر کمار کی موت سے قبل خودکشی کی ویڈیو وائرل

منگل 15 مئی 2018 15:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) بولی وڈ اداکار اِندر کمار کی موت سے قبل ریکارڈ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں اداکار خاصے دلبرداشتہ ہیں اور خودکشی سے قبل لوگوں کو ایک پیغام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘معصوم’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے اِندر کمار کا شمار 90 کی دہائی کے نامور اداکاروں میں ہوتا تھا۔

انہیں بولی وڈ کے دبنگ خان کے سب سے دیرینہ دوستوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے ‘کہیں پیار نہ ہوجائے’، ‘وانٹیڈ’ اور ‘یہ دوریاں’ جیسی مشہور فلموں میں کام کیا۔اداکار اِندر کمار دل کا دورہ پڑنے سے موت کی آغوش میں سو گئے تھے تاہم موت سے قبل انہوں نے یہ ویڈیو ریکارڈ کی تھی جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :