رنویر سنگھ کا دیپیکا پڈوکون کی کانز فلم فیسٹیول کی تصویر پرگلابو کا خطاب

منگل 15 مئی 2018 15:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی انسٹاگرام پرکانز فلم فیسٹیول کی تصویر پر انہیں گلابو کا خطاب دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر کانز فلم فیسٹیول میں بنائی گئی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے گلابی رنگ کا ایک لباس پہنا ہوا ہے ، جس پر اداکار رنویر سنگھ نے تصویر پر انہیں’’ ارے ارے گلابو ‘‘کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :