عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیاہے‘صائمہ خان

منگل 15 مئی 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پرفارمرصائمہ خان نے کہا ہے کہ عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیاہے ۔الفلاح میں پیش کئے جانے والے پروڈیوسر ارشد چوہدری کے سٹیج ڈرامہ سلیفی میں پرفارمنس پسند کی جارہی ہے ‘فلمی سٹوڈیوز میں ویرانی دیکھ کر میرا دل بھی افسردہ ہو جاتا ہے آج جو کچھ بھی ہوں پرستاروں کی محبت کی وجہ سے ہوں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں کبھی فنکاروں کے ساتھ لڑائی اور اختلافات پیدا نہیں کئے سب کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلمی اسٹوڈیوز کی رونقوں سے ہی شوبز کی رونقیں ہوں گی ایک وقت وہ تھا جب فلمی اسٹوڈیوز میں دن رات کام ہو رہے تھے لیکن آج صورتحال بالکل اس کے برعکس ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :