کانز فلم فیسٹیول میں اداکارہ ماہرہ خان کے جلوے

منگل 15 مئی 2018 15:30

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) فرانس میں جاری 71واں کانز فلم فیسٹیول اپنی پوری رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے، جہاں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی ریڈ کارپٹ میں جلوہ گر ہوئیں۔ماہرہ خان نے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے گہرے نیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جسے زیب تن کرکے وہ بے انتہا خوبصورت لگ رہی تھیں۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کے دوران ماہرہ کی بھارتی اداکارہ سونم کپور سے بھی ملاقات ہوئی۔

سوشل میڈیا پر بھی ماہرہ کی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کانز فلم فیسٹیول میں لوریئل پاکستان کے برینڈ ایمبسیڈر کی حیثیت سے شرکت کی۔ ماہرہ خان کو کانز فلم فیسٹیول میں پہلی پاکستانی شخصیت کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔