ڈرامہ سیریل"پرچھائیں"کی مقبولیت میں ہر قسط کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے‘ڈرامہ ڈائر یکٹر اسد جبل

منگل 15 مئی 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) ڈرامہ ڈائر یکٹر اسد جبل نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل"پرچھائیں"کی مقبولیت میں ہر قسط کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جوپراجیکٹ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے اسد جبل نے کہا کہ اس پراجیکٹ کو مومل شنید اور رافع راشدی نے پروڈیوس کیا ہے جس کی رائٹرعظمی افتخار جبکہ کاسٹ میں آصف رضا میر، سبرین بلوچ،فضیلہ قاضی،ساجد شاہ،منال خان،حماد فاروقی،عذرا محی الدین،احسن محسن آزاد،حرا حسین اور محمد قوی خان سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔