چین بیلٹ اینڈ روڈ کا ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی ترقیاتی حکمت عملی سے ملاپ کرنا چاہتا ہے ،چینی وزیر اعظم

ایک چین کی پالیسی کی غیر متزلزل طور پر حمایت کرتے ہیں ،چین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ ، صحت و طب اور مالیات سمیت شعبوں میں حقیقی تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے وزیر اعظم کیتھ رولے کی چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات میں گفتگو

منگل 15 مئی 2018 15:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ کا ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی ترقیاتی حکمت عملی سے ملاپ کرنا چاہتا ہے جبکہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے وزیر اعظم کیتھ رولے نے کہا کہ ایک چین کی پالیسی کی غیر متزلزل طور پر حمایت کرتے ہیں ،چین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ ، صحت و طب اور مالیات سمیت شعبوں میں حقیقی تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے وزیر اعظم کیتھ رولے کے ساتھ مذاکرات کے موقع پر کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی ترقیاتی حکمت عملی سے ملاپ کرنا چاہتا ہے تاکہ بنیادی تنصیبات کی تعمیر،توانائی ،مالیات اور زراعت سمیت دیگر شعبوں کے تعاون کو فروغ دیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

لی کی چیانگ نے کہا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کی منڈی کے اصول اور تجارتی ضوابط کے مطابق ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں سرمایہ کاری کرنے اور کاروبار کرنے حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ممکنہ حد تک ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے لئے مزید زیادہ حمایت فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی اقتصادی ترقی اور عوام کی زندگی کی بہتری کے لئے مدد فراہم کی جاسکے ۔

آئندہ سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کے پینتالیسویں برس کے موقع پر فریقین کے درمیان تعلیم،ثقافت، کھیل اور سیاحت سیمت شعبوں میں تبادلوں کو توسیع دی جائے گی،دونوں ممالک کے ویزہ کی سہولت کے معیار کو بلند کیاجائے گا اور افرادی تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا۔ کیتھ رولے نے کہا کہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ایک چین کی پالیسی کی غیر متزلزل طور پر حمایت کرتا ہے۔اور چین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ ، صحت و طب اور مالیات سمیت شعبوں میں حقیقی تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے تاکہ دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی تک پہنچایا جاسکے ۔