Live Updates

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس (آج) ہوگا

منگل 15 مئی 2018 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت (آج)بدھ کی شام کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس(آج) بدھ کی شام کراچی میں ہوگا جس میں رمضان المبارک کا چاند نظرآنے یانہ آنے کے بارے میں اعلان کیاجائے گا۔مفتی منیب الرحمان کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔صوبائی اورضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے۔چاندنظرآنے یانہ آنے کے حتمی اعلان کیلئے ملک بھر سے اطلاعات اورشواہد مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات