پاک افغان دکھ درد کے ساتھی ہیں‘ دونوں کی کہانی تکلیف دہ ہے،ناصر جنجوعہ

پاکستان افغان جنگ کا متاثرہ ملک ہے، ‘ پاکستان افغان مسئلے کے حل کیلئے کوشاں رہا،کوشش ہے کہ طالبان امن عمل کا حصہ بنیں،غیر ملکی افواج نے صورتحال مزید خراب کی،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا سہ فریقی اجلاس سے خطاب

منگل 15 مئی 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دکھ درد کے ساتھی ہیں‘ پاکستان افغان جنگ کا سب سے متاثرہ ملک ہے‘ پاکستان افغان مسئلے کے حل کیلئے کوشاں رہا۔ منگ کو پاکستان‘ افغانستان اور چین سہ فریقی غیر رسمی سفارتکاری دور کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

افغانستان میں دیرپا امن کے لئے پاکستان اور چین کا کردار زیر بحث اور افغان صدر کی امن پیشکش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ ‘ کابل اور افغان طالبان مذاکرات میں درپیش مشکلات پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دکھ درد کے ساتھی ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کی کہانی تکلیف دہ ہے۔ 1979 سے اب تک افغانوں نے جنگ دیکھی پاکستان افغان جنگ کا سب سے متاثرہ ملک ہے۔ پاکستان افغان مسئلے کے حل کے لئے کوشاں رہا کوشش ہے کہ طالبان امن عمل کا حصہ بنیں۔ غیر ملکی افواج نے صورتحال مزید خراب کی۔