Live Updates

کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں ‘وزیر اعظم عباسی

جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اس کیخلاف غداری کی باتیں ہو رہی ہیں‘نواز شریف پر تنقید کرنے والے بیشتر دوستوں نے ٹھیک طرح سے خبر پڑھی ہی نہیں‘ پرویزمشرف نے بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی ‘جنرل پاشا، عمران خان‘ جنرل درانی اور رحمان ملک نے بھی اس موضوع پر باتیں کی ہیں‘بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے خبر کو اچھالا ‘نیشنل سیکیورٹی کی بات ہوتی ہے تواس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے اور ہمیں بھارت کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے ‘پاکستان کسی کواپنی سرزمین استعمال نہ کرنے کے عزم پر قائم ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال

منگل 15 مئی 2018 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہجس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اس کیخلاف غداری کی باتیں ہو رہی ہیں‘کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں ‘نواز شریف پر تنقید کرنے والے بیشتر دوستوں نے ٹھیک طرح سے خبر پڑھی ہی نہیں‘ پرویزمشرف نے بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی ‘جنرل پاشا، عمران خان، جنرل درانی اور رحمان ملک نے بھی اس موضوع پر باتیں کی ہیں‘بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے خبر کو اچھالا ‘نیشنل سیکیورٹی کی بات ہوتی ہے تواس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے اور ہمیں بھارت کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے ۔

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں اور نواز شریف پر تنقید کرنے والے بیشتر دوستوں نے اچھی طرح سے خبر پڑھی ہی نہیں۔

(جاری ہے)

پرویزمشرف نے بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی جبکہ جنرل پاشا، عمران خان، جنرل درانی اور رحمان ملک نے بھی اس موضوع پر باتیں کی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے خبر کو اچھالا ہے جبکہ نواز شریف کا بیان غلط رپورٹ ہوا ہے جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا ہے اس کے خلاف غداری کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کیا ہم چاہتے ہیں کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے نہیں کہا کہ ممبئی حملہ آوروں کو پاکستان سے بھیجا گیا اور جو باتیں یہاں کی جا رہی ہیں اس کی کوئی حقیقت نہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگرنیشنل سیکیورٹی کی بات ہوتی ہے تواس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے اور ہمیں بھارت کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے تاہم بغیر تصدیق کے بات آگے نہیں بڑھانی چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگرماضی میں جانا ہے توپارلیمنٹ ایک کمیشن بنالے۔ حقائق پرمبنی بات کرنی چاہیے،کوئی شخص معاملے کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرناچاہتا ہے تواس سے ملکی مفادکونقصان ہوگا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ غلط باتیں کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے،دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کرنے والے کوغدار کہاجارہاہے،پاکستان کسی کواپنی سرزمین استعمال نہ کرنے کے عزم پر قائم ہے،کسی کے پاس بھی غداری کا سرٹیفکیٹ دینے کا حق نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات